ملک میں سونے کے بھاؤ میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 1982 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر مہنگا ہوکر 1982 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے دام 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 875 روپے ہوگئی ہے۔
Gold prices
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.