Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر کو قتل کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس آنے والا بھارتی نوجوان گرفتار

نوجوان حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر مارنے کے بعد نازی پرچم کے ساتھ ٹرک سے باہر آکر اہلکاروں پر چیخنے لگا
شائع 24 مئ 2023 06:34pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی نیت سے وائٹ ہاؤس آنے والے بھارتی نژاد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ بھارتی نژاد شائے ورشیت کنڈولا دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی حفاظتی رکاوٹ کو ٹرک سے ٹکر ماری۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر مارنے کے بعد نازی پرچم کے ساتھ ٹرک سے باہر آیا اور سیکرٹ سروس و پولیس اہلکاروں پر چینخنے لگا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب شائے ورشت کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی حفاظتی بیریئر کو ٹرک سے ٹکر ماری گئی اس وقت صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ہی موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو منگل کی صبح سیکرٹ سروس اور پارک پولیس نے ٹرک حادثے کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایک بیان میں سیکرٹ سروس نے کہا کہ ڈرائیور نے پیر کی رات کو تقریباً 10 بجے وائٹ ہاؤس سے متصل لافائیٹ اسکوائر کے شمال میں نصب بیریئر سے اپنا ٹرک ٹکرایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تفتیش کاروں نے اس سے پوچھ گچھ کی تو شائے ورشیت نے کہا کہ وہ حکومت پر قبضہ کرنے کے لئے صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کے لئے آیا تھا۔

Joe Biden

white house

Washington

Indian Boy