Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا
شائع 24 مئ 2023 03:57pm

پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب بڑے صوبے پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نگراں حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سرکاری اور نجی اسکولز میں گرمی کی چھٹیاں 6 جون سے شروع ہوں اور 20 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

صوبائی حکومت کے مطابق دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے لیکر31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔ مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔

حکومت سندھ نے حالیہ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے پیش نظر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تبدیل کرتے ہوئے 20 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے بھر میں گرمی کی چھٹیاں 20 مئی سے 20 جولائی تک ہوں گی۔

دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا، اور مؤقف دیا کہ بچوں کے امتحانات ہورہے ہیں چھٹیوں کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔

بیشتر پرائیوٹ اسکولز میں صبح بچے پہنچے تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول آنا اچھا نہیں لگ رہا تاہم ہمارے امتحان ہو رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کا مؤقف تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شیڈول تبدیل کر کے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Holidays

school holidays

summer holidays

summer holidays 2023