Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاسٹ بولر احسان اللہ نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

احسان اللہ خان کے نکاح کی نجی تقریب کی ویڈیو وائرل
شائع 24 مئ 2023 03:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور ملتان سلطانز کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر احسان اللہ خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر فاسٹ بولر احسان اللہ خان کے نکاح کی نجی تقریب کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں نکاح کی تقریب میں سفید رنگ کی شلوار قمیص اور سرمائی واس کورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسان اللہ اپنے خاندانی بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھارہے ہیں، فاسٹ بولر کی نکاح کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

فاسٹ بولر کی شریک حیات کے حوالے کوئی بھی معلومات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسپیڈ اور وکٹوں سے اپنی شناخت بنانے والے احسان اللہ قومی ٹیم کے موجودہ تیز ترین بولرز میں سے ایک ہیں۔

احسان اللہ نے افغانستان کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا، وہ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے۔

اس کے بعد احسان اللہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شامل کیا گیا تاہم انہیں صرف ایک ہی میچ کھیلنے کا موقع ملا اور وہ اپنے ون ڈے ڈیبیو میچ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

اس سے قبل احسان اللہ پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

PSL

cricket

Pakistan Cricket Team

Multan Sultans

IHSANULLAH

fast bower