Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان انگلش کرکٹ کاؤنٹی میں کس ٹیم کا حصہ بن گئے

ویٹالیٹی بلاسٹ میں پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے، شاداب
شائع 24 مئ 2023 02:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا۔

اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ سسیکس کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 بلاسٹ میں شاداب خان کے علاوہ شاہین آفریدی اور حسن علی سمیت 11 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

cricket

shadab khan

pakistani crickter

English County

Vitality Blast