Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ولی عہد کی شادی: اُردن اور سعودی ثقافت سے متاثرشہزادی رجوہ کا شاہانہ جوڑا

دُلہن کے ساتھ ساتھ ملکہ رانیہ بھی مرکز نگاہ بن گئیں
اپ ڈیٹ 24 مئ 2023 03:26pm
رجوہ آل السیف، تصویر - انسٹاگرام
رجوہ آل السیف، تصویر - انسٹاگرام

اُردن کے ولی عہد شہزادہ حُسین بن عبداللہ دوم اور منگیتر رجوہ آلِ سیف کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، اس شاہی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سب سے اہم حصہ شادی سے قبل روایتی مہندی کی رات تھی جس کی میزبانی ملکہ رانیہ کی جانب سے کی گئی۔ شاندار تقریب میں اردنی اور سعودی روایتی گیت گائے گئے، نامور گلوکاروں اور میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا، دُلہن کے ساتھ ساتھ ملکہ رانیہ بھی مرکز نگاہ بن گئیں۔

ملکہ رانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس جشن کی کچھ جھلکیاں شئیر کی ہیں جس میں دُلہا کی بہنوں ایمان اور سلمیٰ سمیت کئی دیگر اہم مہمان بھی موجود تھے۔

شہزادی رجوہ نے کس ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا؟

ؔ رجوہ آل سیف نے مہندی کی اس تقریب میں خوبصورت، منفرد لباس پہنا جو سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی نے تیار کیا تھا۔ سفید لباس پر سُنہری اور ریشم کے دھاگے سے کام کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی ڈیزائنر نے بتایا کہ وہ اس محبت کی کہانی میں فیشن اور ثقافت کے لحاظ سے سعودی اور اردنی شناخت کو آیک دوسرے میں ضم کرنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی اہم تھا کہ شہزادی رجوہ آل السیف کے کردار اور شخصیت کو اپنے ڈیزائن کے ذریعے اس اندازمیں پیش کریں کہ جس کی جڑیں جاکرتاریخ سے مل جائیں۔

مذکورہ لباس کو نجد کےعلاقے کے روایتی ثوب سے متاثر ہوکربنایا گیا ہے جس کو ہنیدہ نے دلکش انداز کے ساتھ پیش کیا ۔

سعودی ڈیزائنر نے کہا کہ لباس میں سات نکاتی ستارے کو بھی شامل کیا ہے جو اردنی پرچم کو آراستہ کرتا ہے ساتھ ہی اس میں سورہ فاتحہ کی سات قرآنی آیات کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے سعودی عرب میں پائے جانے والے کھجور کے درخت کی علامت بھی لی ہے جس کا مقصد زندگی کا ہر دن جوش وخروش کے ساتھ رہنے کی نمائندگی کرتا ہے ساتھ ہی لباس میں تیونس کے شاعر ابو القاسم الشابی کی لکھی ہوئی شاعری شامل کی گئی ہے۔

سعودی ڈیزائنر ہنیدہ صیرفی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تاریخی تقریب کا حصہ بننے پر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں۔

مہندی کی تقریب پراردنی ملکہ کا بیان

مہندی کی تقریب میں شاہی خاندانوں کے علاوہ اردن سے دیگر معززین نے بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ملکہ رانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو البمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے اردنی خاندان کے بغیر کوئی بھی جشن مکمل نہیں ہوگا، ہم اپنی خوبصورت رجوہ کا جشن منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اردنی ولی عہد اور سعودی شہزادی کی شادی یکم جون کو ہوگی، شاہی حکام نے دونوں کی منگنی کا اعلان اگست میں کیا تھا۔

Saudi Arabia

Jordan

Royal Marriage