Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی

شریک ملزمان طاہر نقوی نے بھی اپنی عبوری ضمانت واپس لے
شائع 24 مئ 2023 11:17am

احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی۔ وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف نے منی لانڈرنگ کیس میں اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اور شریک ملزم طاہر نقوی کے وکیل نے بتایا کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اب مجھے ضمانت کی ضرورت نہیں۔

عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔ شریک ملزمان طاہر نقوی نے بھی اپنی عبوری ضمانت واپس لے۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں ہارون یوسف اور دیگر کو بھی بے گناہ قرار دیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ہیں۔

اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف ور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی

accountability court

lahore

PM Shehbaz Sharif

haroon yousuf