Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوائلٹ میں بہادی جانے والی شادی کی انگوٹھی 13 سال بعد مل گئی

ایسا اتفاق کم ہی کسی کے ساتھ ہوتا ہوگا
شائع 24 مئ 2023 12:14pm
تصویر: انڈپینڈنٹ یوکے
تصویر: انڈپینڈنٹ یوکے

گمشدہ چیزیں اکثرمل جاتی ہیں لیکن امریکی ریاست مینیسوٹا کی رہائشی خاتون جیسا اتفاق کم ہی کسی کے ساتھ ہوتا ہوگا جنہیں ایک نہ دو بلکہ پورے 13 سال بعد ٹوائلٹ میں بہادی جانے والی انگوٹھی پھرسے مل گئی۔

انڈیپینڈنٹ یوکے میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ 71 سالہ خاتون میری سٹرینڈ کی شادی کی انگوٹھی تھی جو انہوں نے غلطی سے ٹوائلٹ میں بہا دی تھی۔

انگوٹھی سٹرینڈ کو انکے شوہرڈیوڈ نے 2010 میں شادی کی33ویں سالگرہ کے موقع پربطور تحفہ دی تھی تاہم سائز صحیح نہ ہونے کی بنا پر چند ماہ بعد انگوٹھی ٹوائلٹ میں گرگئی تھی، اس جوڑے کی شادی کو 46 سال گزرچکے ہیں۔

رواں ہفتے روجرز کے علاقے میں خاتون کو میٹروپولیٹن کونسل آفس میں سونے اور ہیرے کی انگوٹھی واپس دیے جانے پر بےساختہ ردعمل میں اُن کا کہنا تھا، ’او خُدایا، یہ تو میری انگوٹھی ہے‘۔

اسکرین گریب/ میٹروپولیٹن کونسل

گمشدگی سے برآمدگی تک کا سفرطے کرنے والی یہ انگوٹھی میٹروپولیٹن کونسل کا گندے پانی صاف بنانے والے کارکنوں کو مارچ میں ایک پلانٹ میں کام کے دوران چھینی اور کلیمپ کے ساتھ گندگی میں دبی ملی تھی۔

بعد ازاں سیکڑوں افراد نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی ملکیت ہے تاہم پرانی تصاویر اور جیولر پال ہارٹکوسٹ کی مدد سے کونسل بالآخر انگوٹھی کی اصل مالکن تلاش کرنے میں کامیاب رہی۔

انگوٹی خاتون کی بیٹی نے ٹی وی پر اس وقت دیکھی جب ڈبلیو سی سی او ٹیلی ویژن پر کونسل کے عہدےداروں سے متعلق ایک خبرنشرکی جارہی تھی اور وہ پُرامید تھے کہ انگوٹھی کے اصل مالک کی تلاش میں کامیاب ہوجائیں گے۔

میری سٹرینڈ کے مطابق، ’ میری بیٹی نے فون پرکہا کہ ماں آپ کبھی یقین نہیں کریں گی لیکن میں نے ابھی فرینک ویسلارو کو آپکی انگوٹھی سے متعلق دیتے دیکھا ہے’۔

انگوٹھی کے گرنے سے متعلق وضاحت دینے والی خاتون نے کہا کہ یہ انہین ڈھیلی تھی ، وہ اپنے ہاتھ دھو رہی تھیں اور آگے بڑھ کرفلش چلایا تو دیکھا کہ انگوٹھی پانی میں گرکرگھومنا شروع ہو گئی اور ساتھ ہی بہہ گئی۔

سٹرینڈ کے شوہرجو سینیٹری کا کاروبارکرتے ہیں، نے بھی انگوٹھی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ انہوں نے بتایا کہ، ’ہم نے کیمرہ پانی کے پائپ میں ڈالا اور گندے پانی میں استعمال ہونے والا یہ کیمرہ 200 فٹ نیچے تک گیا تھا تاہم ہمیں کچھ بھی نظر نہ آیا اور پھر ہم انگوٹھی کو بھول بھال گئے‘۔

گو طویل عرصے تک گندے پانی میں رہنے کے باعث فی الحال یہ انگوٹھی اس قابل نہیں کہ اسے پہنا جاسکے تاہم خاتون کو خوشی ہے کہ انگوٹھی واپس مل گئی اور اب وہ اسے ٹھیک کروالیں گی۔

13سال تک گندے پانی میں رہنے کے بعد اگرچہ انگوٹھی کی حالت ایسی نہیں کہ اسے پہنا جا سکے، لیکن سٹرینڈ کا کہنا تھا کہ ’بس انہیں خوشی ہے کہ انگوٹھی انہیں واپس مل گئی کیوں کہ آپ اسے ٹھیک کروا سکتے ہیں۔‘

سٹرینڈ ماضی میں بھی اپنی چیزیں گم کرتی رہی ہیں جن میں انگوٹھی بھی شامل ہے، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس سے قبل خاتون نے منگنی کی انگوٹھی اور ایک پانچ نیلم جڑی انگوٹھی بھی گۃم کردی تھی جو انہوں دفتری ساتھیوں نے کرسمس پر بطور تحفہ دی تھی۔

Woman recovers wedding ring

wedding ring

Minnesota