Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رُخ خان نے بیمارخاتون مداح سے ملاقات کیلئے منفرد شرط رکھ دی

اداکار نے خاتون کو طویل ویڈیو کال کی
شائع 24 مئ 2023 11:29am
شاہ رُخ خان - تصویر: روئٹرز
شاہ رُخ خان - تصویر: روئٹرز

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رُخ نے حال میں ہی 60 سالہ بزرگ خاتون سے ویڈیو کال پر بات چیت کرکے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق خاتون مداح کی یہ خواہش تھی کہ وہ ایک مرتبہ اپنے پسندیدہ فلمی ہیرو کے ساتھ ملاقات کریں جس پرشاہ رُخ نے ویڈیو کال کرکے انہیں سرپرائز دیا۔

خاتون مداح کا نام شیوانی چکرابورتی ہے، جو بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں اور کئی سال سے ٹرمینل کینسر میں مبتلا ہیں۔

شاہ رخ خان سے اپنی زندگی میں ایک بار ملنا ان کی شدید خواہش تھی جس کے احترام میں اداکار نے انہیں خود ویڈیو کال کی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہ رُخ خان نے اپنی مداح سے ویڈیو کال پر 40 منٹ تک بات کی اور ساتھ ہی ان سے جلد ملاقات کا وعدہ کرتے ہوئےعلاج کیلئے معالی معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شاہ رخ خان نے ملنے کیلئے کیا شرط رکھی؟

خاتون کی بیٹی پرِیا نے بتایا کہ کنگ خان ان کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور ملاقات کے لئے ایک شرط رکھی کہ وہ انہیں بغیر کانٹوں کے مچھلی کا سالن کھلائیں گی۔

Indian Actor

Shahrukh Khan

Bollywoood