Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برٹش ائرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب اورجمپ سوٹ بھی شامل

برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی 20 سال بعد بڑی تبدیلیاں لے آئی
شائع 24 مئ 2023 10:14am
تصاویر: ٹوئٹر/ برٹش ائرویز
تصاویر: ٹوئٹر/ برٹش ائرویز

برطانیہ کی قومی فضائی کمپنی برٹش ائرویز نے ملازمین کیلئے نیا یونیفارم تیارکروا لیا۔ تقریباً 20 سال بعد فضائی کمپنی کی جانب سے خاصی بڑی تبدیلیاں متعارف کرواتے ہوئے حجاب کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔

برٹش ائرویزکے نئے یونیفارم میں مرد حضرات کیلئے تھری پیس سُوٹ بھی شامل ہیں جبکہ خواتین کے لیےبھی کئی آپشنز رکھے گئے ہیں، نئے یونیفارم میں جدید جمپ سوٹ سمیت حجاب کا آپشن اور نیم آستین والی شرٹ بھی موجود ہے۔

ان ملبوسات کو فیشن ڈیزائنر سیوائل رو اور درزی اوزوالڈ بوتینگ نے تیارکیا ہے۔

سب سے پہلے برٹش ائیرویز کے انجینئرز اورگراؤنڈ عملہ نیا یونیفارم زیب تن کرے گا جس کے بعد کیبن کریو، پائلٹ اور چیک ان ایجنٹس کو بھی مرحلہ وار نیا یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔

نئے یونیفارم میں روایتی رنگوں کو برقرار رکھنے کے علاوہ نیوی بلیو اور سرخ رنگ کا امتزاج بھی شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ رنگ طیارے کی دُم پربنے ڈیزائن سے مماثل ہیں جبکہ حجاب ثقافتی ومذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے آرام اورسہولت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ پائیدار کپڑے سے تیار کیے جانے والے اس لباس میں ری سائیکل کی گئی پولیسٹر بھی شامل ہے۔

نیا یونیفارم ملنے کے بعد عملے کی جانب سے واپس کیے جانے والے کپڑوں کو خیراتی اداروں کو عطیہ کردیا جائے گا یا کھلونے اور ٹیبلٹ ہولڈرز جیسی اشیاء بنانے کیلئے دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا۔ جبکہ کچھ ملبوسات ائر لائن کے میوزیم میں بھی رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کمپنی کے انجینئرز اورگراؤنڈ عملہ نے آسان رسائی والی آلات کی جیبوں اورٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کے کپڑے والے دستانوں کے اضافے کی درخواست کی تھی جسے مدنظررکھتے ہوئے نئے یونیفارم کے ڈیزائن میں کئی ترامیم کی گئی ہیں۔

برٹش ائرویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شان ڈوئل کا کہنا ہے کہ نیا ڈیزائن جدید برطانیہ کی عکاسی اور ایک ایسی خدمت کی نمائندگی کرتا ہے جسےپہننے پران کا عملہ فخرکرتا ہیں، یہ یونیفارم ہمارے برانڈ کی مثالی نمائندگی ہے جو ہمیں ہمارے مستقبل میں لے جائے گی۔

Hijab

British Airways

New Uniform

Jumpsuit