Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اروشی روٹیلا کے مگرمچھ نما ہار کی قیمت آپ کو حیران کردے گی

بھارتی ماڈل نے یہ ہار 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں پہنا تھا
شائع 23 مئ 2023 11:53pm

بھارتی سابقہ مس یونیورس و اداکار اروشی روٹیلا نے عالمی فلم فیسٹیول“کانز“ میں پہنے مگرمچھ نما ہار کی حقیقت بتادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 76ویں کانز فلم فیسٹیول کے پہلے روز اداکار اروشی روٹیلا نے گلابی گاؤن کے ساتھ مگرمچھ کا ہار پہنا ہوا تھا، جس نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔

بعدازاں ایک جوہری نے اس ہار کے نقلی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ ’کیا اروشی روٹیلا نے اصل “ کار ٹئیر“ ماریا فیلکس کا ہار پہنا ہے۔

جوہری نے اداکارہ کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا جس کی وجہ سے عالمی فلم فیسٹیول میں ملک و قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

جوہری کی جانب سے ان الزامات پر ان کی ٹیم نے اب ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہار اصلی اور اس ہار کی قیمت 2 سو 76 کروڑ بھارتی مالیت ہے۔

بعدازں انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اروشی روٹیلا نے کانز فلم فیسٹیول کے پہلے دن جو ہار پہنا تھا اس کی اصل قیمت 2 سو کروڑ بھارتی مالیت تھی تاہم ان کے پہننے کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 276 کڑور ہوگئی ہے۔

ان کے مطابق یہ ہار اروشی روٹیلا کی ثابت قدمی کی نمائندگی کرتا ہے ، یہ ہار پدرشاہی معاشرے میں خواتین کو درپیش چیلنجوں اور ان کی کامیابیوں کی علامت ہے۔

Urvashi Rautela