Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق سفیر آصف درانی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات

صادق خان کے استغفےٰ کے بعد نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ خالی تھا
شائع 23 مئ 2023 11:21pm
سابق سفیر آصف درانی۔ فوٹو — فائل
سابق سفیر آصف درانی۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سفیر آصف درانی کو نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کردیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف درانی کو وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تعینات کردیا گیا ہے۔

آصف درانی اس سے قبل افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

صادق خان کے استغفےٰ کے بعد نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا عہدہ خالی تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست کے آغاز میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

afghanistan

PM Shehbaz Sharif

asif durrani

special envoy