فلم ککڑی کی نمائش کی نئی تاریخ سامنے آگئی
پاکستانی فلم ان ٹولڈ اسٹوری آف جاوید اقبال کا نام تبدیل کرکے ککری رکھا گیا جس کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت مل گئی تھی ۔
سنسر بورڈ سے اجازت ملنے کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ فلم 19 مئی کو ریلیز کی جائے گی تاہم ایسا نہ ہوا اور اب نئے اعلان کے مطابق یہ فلم 2 جون کو سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔
اس فلم کی ہدایات دے رہے ہیں ابو علیحہ ہیں جن کی فلم ’سپر پنجابی‘ رواں ماہ کے آغاز میں ریلیز کی گئی تھی ۔
ابوعلیہ نے آج ٹوئٹر پر فلم کا آفیشل ٹریلر پوسٹ کیا ، ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم اب 2 جون 2023 کو ریلیز کی جائے گی ۔
فلم ’ککڑی‘ لاہور کے ایک سیریل کلر جاوید اقبال کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس نے 1999 میں سو بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
یاسر حسین کی فلم کو ریلیز سے قبل ہی عالمی طور پر شہرت مل چکی ہے اور برطانیہ کے فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد اسے برلن انٹرنیشنل آرٹ فلم فیسٹیول کیلئے بھی منتخب کیا گیا۔
Comments are closed on this story.