Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں فوجی و پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق، آئی ایس پی آر
شائع 23 مئ 2023 07:44pm
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سے نائب وزیر دفاع اور آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولی یوف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال جب کہ فوجی و پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

COAS

Army Chief General Asim Munir

GHQ Rawalpindi

Azerbaijan Deputy Defense Minister