Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سندھ میں تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی، ملک بھر میں 15 جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، کاشف مرزا
شائع 23 مئ 2023 06:21pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 15 جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

کاشف مرزا نے کہا کہ صوبہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات 1جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت سندھ کی جانب سے اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

صوبائی حکومت کے مطابق دو ماہ کی تعطیلات یکم جون سے لیکر31 جولائی تک ہوں گی اور یکم اگست سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا جو حکومت سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ہیں۔

Primary Education in Pakistan

Pakistan Education

Summer Vacations 2023