بابر اور کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو بہتر ہے، شاہد آفریدی نے بتادیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بابراعظم کی کور ڈرائیو کو کوہلی اور اسٹیو اسمتھ سے بہتر قرار دے دیا۔
حال ہی میں نجی چینل پر ایک پروگرام کے دوران شاہد آفریدی سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم ان تینوں میں سے کس کی کور ڈرائیو کو پسند کرتے ہیں؟
جس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ میرے نزدیک اس فہرست میں پہلا نمبر پر بابراعظم ، دوسرا نمبر ویرات اور تیسرا اسٹیو اسمتھ کا ہے، بابراعظم کی کور ڈرائیو کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کور ڈرائیو بہت خوبصورت کھیلتا ہے۔
دوران پروگرام ایک مداح نے شاہد آفریدی سے ورلڈکپ 2024 کے لیے اوپننگ پلیئرز سے متعلق سوال کیا جس پر سابق کپتان کا کہنا تھا 2024 کا ٹی 20 ورلڈکپ ابھی تھوڑا سا آگے ہے لیکن ان دونوں اوپنرز کی کارکردگی جتنی بہترین رہی ہے میرے خیال میں اوپننگ کھلاڑی یہی ہونے چاہئیں، دونوں اچھا پرفارم کررہے ہیں۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کیا تھا جبکہ گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.