لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو اسٹرائیکر نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔
ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی سے بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ ہوا ہے۔
براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی11 جون کو ہو گی ۔
ایل پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 31 جولائی سے 22 اگست تک شیڈولڈ ہے، جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کے تین اسٹیڈیم کریں گے جس میں ہمبنٹوٹا، کولمبو اور کینڈی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لنکن پریمئیر لیگ میں شامل نئی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز کو حال ہی میں بھارتی بزنس مین ساگر گھنہ خریدا تھا۔
Comments are closed on this story.