Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی سرکار کا پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ بے نقاب

حریت پسندوں سے منسوب ایک فالس فلیگ حملہ کیا جائے گا، ذرائع
اپ ڈیٹ 23 مئ 2023 04:10pm

مودی سرکار کا پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور بھیانک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

باوثوق ذرائع نے اطلاع دی ہے کے انڈین انٹیلی جنس ایجنسیز نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی ناکامی کو دیکھتے ہُوئے حریت پسندوں سے منسوب ایک فالس فلیگ حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے، تاہم مودی سرکار بھیانک منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جی 20 اجلاس میں بری طرح ناکامی پر مودی سرکار نے سازش تیار کیا ہے کہ حریت پسندوں سے منسوب ایک فالس فلیگ حملہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حملہ ڈبل ایجنٹ خریت پسندوں کو اکسانے کے بعد کیا جانا تھا، اور ایجنٹ کو جی 20 سمٹ پر حملے کیلئے سہولت فراہم کی گئی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حملے کے فوری بعد ان حملہ آوروں کو بھی مار دیا جائےگا، اور ان سے برآمد ہونے والا جعلی شناخت کارڈ اور جعلی پاکستانی اسلحہ دکھا کر ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے گا۔

ٰIndia

narendra moodi