Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرحان سعید کا عروہ کے ساتھ ’تجدید محبت‘ مداحوں کو بھاگیا

فرحان نے دلکش تصویرکے ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا
شائع 23 مئ 2023 12:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرحان سعید نے عروہ حسین کے ساتھ دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئےتجدید محبت کی ہے۔

گلوکار واداکار فرحان سعید اورعروہ حسین کی جوڑی سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ ترین ہوا کرتی تھی پھر یوں ہوا کہ دونوں کے درمیان دوریاں آگئیں اور انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیارکرلی، تاہم عیدالفطرپر ان کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ شیئرکی جانے والی تصاویرنے مداحوں کو خاصا حیران ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی کیا کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

انسٹاگرام پر عروہ کے ہمراہ نئی تصویر میں فرحان کے جانب سے کیپشن نے ان کے فالوورز کے دلوں کوچھُولیا۔

کیپشن میں لکھی لائن ، ’دل یہ میرا تیرے دل سے جا ملا ہے‘ دراصل فرحان کے گزشتہ سال آن ائرجانے والے سُپرہٹ ڈرامے ’میرے ہمسفر‘ کا او ایس ٹی ہے جس میں ان کے ہمراہ ہانیہ عامرنے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے کی طرح صارفین نے فرحان کی آواز میں اس گانے کو بھی بے حد پزیرائی بخشی تھی۔

فرحان کی اس پوسٹ پر ان کے فالوررز نے تعریفی تبصرے کرتے ہوئے دونوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر2021 میں سامنے آئیں تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی، مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلزیہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

دونوں کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہواتھا۔

فرحان سعید نے شادی سے تقریبا ایک ماہ قبل 22 نومبر 2016 میں عروہ حسین کو کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے رومانوی اندازمیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل جھک کر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جس کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں اور شادی تک دونوں خبروں میں نمایاں رہے۔

Urwa Hocane

Farhan Saeed