کیا بل گیٹس کے خاتون کھلاڑی کے ساتھ تعلقات تھے؟
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا ایک روسی خاتون سے مبینہ تعلق تھا جس کے ذریعے جیفری ایپسٹین نے بل گیٹس کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق جنسی جرائم پر سزا پانے والے جیفری ایپسٹین مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور روسی برج پلیئر میلا انٹونوا کے درمیان مبینہ تعلقات کی تفصیلات جانتا تھا اور اس نے 2017 میں ایک ای میل کے ذریعے بل گیٹس کو انٹونووا کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں دھمکیاں دینا شروع کر دیں تھیں ۔
بل گیٹس کی مِلا انٹونووا سے ملاقات 2010 میں ایک برج ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی جب خاتون کی عمر 20 سال سے زیادہ تھی، وہ سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرنے کے لیے بے ایریا میں منتقل ہونے کے بعد ایک ساتھ کھیلے تھے۔
سال 2017 میں جیفری ایپسٹین نے ایک ای میل بھیج کر کوشش کی کہ بل گیٹس کو اربوں ڈالرز کے ایک فلاحی ادارے میں شامل کرنے کی کوشش کی، مگر مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب گیٹس کے ترجمان نے اخبار کو تصدیق کی ہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی ایپسٹین سے صرف خیراتی مقاصد کے لیے ملے تھے جب کہ وہ ان معاملات سے ہٹ کر اسے اپنی طرف متوجہ کرنے میں ایک سے زیادہ مرتبہ ناکام رہے۔
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ ایپسٹین نے گیٹس کے ساتھ سابقہ تعلقات کا فائدہ اٹھا کر اسے دھمکی دینے کی بارہا ناکام کوشش کی تھی۔
جیفری ایپسٹین ایک ارب پتی شخص تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے کئی سال تک کم عمر لڑکیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اس نے 2019 میں گرفتاری کے بعد دوران حراست خودکشی کرلی تھی۔
Comments are closed on this story.