Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

سعودی عرب سے آنے والے فیصل آباد کے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی
شائع 22 مئ 2023 10:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس سامنے آگیا۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مریض پمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق پچاس سالہ مریض میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا پمز کے آئیسو لیشن وارڈ میں علاج جاری ہے، متاثرہ شخص سعودی عرب سے پاکستان پہنچا ہے۔

ترجمان کے مطابق پمز اسپتال میں زیرعلاج منکی پاکس کے دو مریض ہیں اور دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ ملک بھرمیں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے دو مریض مکمل طور پر وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔