Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار علی رحمٰن خان جلد خواجہ سرا کے روپ میں نظر آئینگے

اداکار کے نئے ڈرامے ’گرو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا
شائع 22 مئ 2023 08:53pm

پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان اپنے نئے ڈرامے ’گرو‘ میں خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گے۔

پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان پہلی مرتبہ اپنے نئے ڈرامے ’گرو‘میں خواجہ سرا کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

ڈرامے کی پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی جانب سے انسٹاگرام پر ڈرامہ ’گرو‘ کے جاری کیے جانے والے ٹیزر میں اداکار کو خواجہ سرا کے روپ میں شادی میں رقص کرتے اور بازار میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی خواجہ سراؤں کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامہ میں مرکزی کردار علی رحمٰن خان ادا کر رہے ہیں جو پیسہ کمانے کی خاطر شادیوں میں رقص کرتے ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی میں خوش نہیں دکھائی دے رہے۔

شازیہ وجاہت نےڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے دوست علی رحمٰن خان کے کمفرٹ زون سے نکلنے اور چیلنجنگ کردار نبھانے پر بہت فخر ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں علی رحمٰن خان کے علاوہ دیگر اداکاروں میں شہریار زیدی، زلے سرحدی، عمر عالم، حرا خان، اومی بٹ اور کوثر صدیقی شامل ہیں۔

ڈرامہ ’گرو‘ کے مصنف لکھاری ہیں جبکہ اس ڈرامے کے ہدایت کار بلاول حسین عباسی ہیں۔

Wajahat Rauf

Shazia wajahat

Ali Rehman Khan