میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں انتہائی اہم فیچر کے اضافے کا اعلان
میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے پلیٹ فارم میں بھیجے گئے میسجز ایڈٹ کرنے سے متعلق اہم فیچرکے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
واٹس ایپ استعمال کرنے والا ہر فرد روزانہ کئی پیغامات بھیجتا ہے، مگر کئی بار جلد بازی میں میسج بھیجنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔
ایسا ہونے پر میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی اور آپشن دستیاب نہیں ہوتا، مگر یہ نیا فیچر اس مسئلے کا حل ہے۔
ایک ٹویٹ میں واٹس ایپ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ میسجز ایڈٹ کرنے والے نئے فیچرسے عنقریب تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ صارفین بہت جلد اپنے بھیجے گئے میسجز کو ایڈیٹ کرسکیں گے۔
مگر یہ فیچر مئی 2023 کے آغاز اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب کے بیٹا ورژنز متعارف کرا دیا گیا تھا، البتہ کمپنی کی نئی اپ ڈیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ ایڈٹ بٹن کا فیچر بہت جلد تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے بھی فیس بک پر اعلان کیا کہ اب صارفین واٹس ایپ پر بھیجے گئے میسجز کو 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.