Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر زخمی ہوگئے

وہ فلم ’وجے 69’ کی عکسبندی میں مصروف جب یہ واقعہ پیش آیا
شائع 22 مئ 2023 08:18pm

انوپم کھیر نے فلم ’وجے 69‘ کے سیٹ پر ہوئے ایک چونکا دینے والے واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔

انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ فلم ’وجے 69‘ کی عکسبندی کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

اداکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں انوپم کھیر کے دائیں ہاتھ پر چوٹ دیکھی جا سکتی ہے اور وی ایکسر سائز بال پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انوپم کھیر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ اسپورٹس فلم کرتے ہیں اور آپ کو چوٹ نہیں لگتی ہے! یہ کیسے ممکن ہے؟ گزشتہ روز’وجے 69’ کی شوٹنگ کے دوران کندھے پر شدید چوٹ آئی تھی۔

انوپم نے مزید کہا کہ جب میں زور سے کھانستا ہوں تو میرے منہ سے گھرگھراہٹ کی آواز آتی ہے لیکن تصویر میں مسکرانے کی کوشش حقیقی ہے! شوٹنگ کچھ دنوں میں شروع ہو جائے گی۔

یہ فلم ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو 69 سال کی عمر میں ٹرائیتھلون مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انوپم نے اپنی نئی فلم وجے 69 کا اعلان کیا تھا۔

Anupam Kher