Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی ظفر کا گانا ’چل دل میرے‘ایک نئے انداز میں سنیے

میوزک انڈسٹری میں 20 سالہ کریئر پر مبنی گلوکار کی خوبصورت یادیں
شائع 22 مئ 2023 07:44pm

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے میوزک انڈسٹری میں 20 برس مکمل کرلئے ہیں اس موقع پر انہوں نے پر اپنے پرانے گانے ’چل دل میرے‘ کو نئے انداز میں جاری کیا ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے 20 سالہ میوزک کیریئر کی تمام خوبصورت یادوں کو شامل کیا ہے ۔

اس ویڈیو کے پیچھے انہوں نے سال 2003 میں ریلیز کئے گئے اپنے ہی گانے ’چل دل میرے‘ کو ایک انداز میں گایا ہے، یہ گانا ان کے البم ’حقہ پانی ’ میں شامل تھا ۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام کیپشن میں لکھا کہ ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے اپنی سالگرہ کا جشن نہ منانے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے الفاظ میرے دکھ کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ تاہم ’چل دل میرے‘ میرے دل سے قریب تر ہے۔

ali zafar