Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کا 25 مئی کو ”یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان“ منانے کا اعلان

فوجی تنصیبات، یادگاروں کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک اور ناقابلِ برداشت ہے، جنرل عاصم منیر
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 06:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک میں 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان منانے کا اعلان کردیا۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا، 51 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے 25 مئی کو “یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان “ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں، شہداء کی قربانیاں اور غازیوں کی خدمات سرمایہِ افتخار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج سے منسلک ہر فرد اور اسکے لواحقین کو یاد رکھا جاتا ہے، ہمارا یہ رشتہ بطور خاندان قابلِ فخر اور فقید المثال ہے، افواجِ پاکستان کا ہر سپاہی اور آفیسر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے، فوجی تنصیبات، یادگاروں کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک اور ناقابلِ برداشت ہے۔

COAS

security forces

Rally in favor of Pakistan Army