Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نقیب اللہ قتل کیس: 7 ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں سرنڈر کردیا

درخواست ضمانت پر ملزمان کو جیل میں قائم عدالت سے رجوع کی ہدایت
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 02:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نقیب اللہ قتل کیس میں طویل عرصے سے مفرور سب انسپکٹرامان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

ملزم سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

سب انسپکٹرامان اللہ مروت اور شعیب شوٹر سمیت دیگر 7 اشتہاری ملزمان نے سرنڈر کردیا۔

درخواست ضمانت پر عدالت نے ملزمان کو جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

ملزمان نقیب اللہ قتل کیس میں مقدمے کی ابتدا سے مفرور تھے جبکہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

ملزمان سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راوانوار سمیت 18 ملزمان بری ہوئے ہیں۔

karachi

ATC

Rao Anwar

naqeebullah murder case