Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 فیصد کی کمی

اپریل میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 29 فیصد کمی ہوئی، ادارہ شماریات
شائع 22 مئ 2023 12:00pm

رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کم ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ٹیکسٹائل کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 فیصد کمی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک 13 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کی گئیں، جب کہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں برآمدی حجم 15 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 29 فیصد کمی ہوئی، اور ان کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ گزشتہ برس اپریل 2022 میں ایک ارب 73 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برامدات کی گئی تھیں۔

import and export