Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

گرفتار ہونے تک ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا، شیخ رشید

صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، سابق وزیر داخلہ
شائع 22 مئ 2023 09:55am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے تک ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا، صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میری اور میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے، میرے اسٹاف کو اٹھا کر لے گئے ہیں، جب تک پولیس گرفتار نہیں کرلیتی ٹوئٹر کے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، آئی ایم ایف ناکام بجٹ بحران معشیت تباہ دوست ملکوں سے کٹی یہ ہے حکومت کی کارکردگی اور عمران خان کو نااہل یا مائنس کرنا ہے تو پھر پی ڈی ایم نے کس کے ساتھ الیکشن لڑنا ہے ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔

سابق وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کو روندنے والی ن لیگ دفن اور پی ڈی ایم کا کفن ہوگا، خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے، پہلے ہی غریب مر رہا ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے، اب دوائیوں کی قیمت میں مزید 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

شیخ شید نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 9 مئی پر لوگ پشیمان ہیں سازش سےغلط تاثر دیا جارہا ہے کہ عوام اور اداروں میں دوری ہوچکی، گلی محلے سے بے گناہ بچے اٹھائیں گے تو ماؤں کی بدعا ئیں لگیں گی نفرت اور بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے جسے ختم ہونا چاہیئے، غریب مٹی ملا آٹا کھا رہا ہے، نوازشریف گھرسےباہر قدم نہیں رکھ سکتا اس لیے پاکستانی اوورسیز کو ڈرایا جارہا ہے۔

PMLN

PDM

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League