Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری بھی نامزد ہیں
شائع 21 مئ 2023 08:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن 23 مئی کو توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس کی سماعت بھی 23 مئی کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ تحریک انصاف کو شو کاز نوٹس غیرقانونی فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

imran khan

foreign funding case

pti leaders

Contempt Election Commission Case