Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہے، ایمان مزاری

والدہ ہمیشہ پی ٹی آئی کا دفاع کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے آگے آگے رہیں، ایمان مزاری
اپ ڈیٹ 22 مئ 2023 11:44am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی گرفتاری پر عمران خان کے رویے کی شدید تنقید کی ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں ایمان مزاری نے کہا کہ افسوس ہوا، میری والدہ ہمیشہ پی ٹی آئی کا دفاع کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے آگے آگے رہیں جس پر میرا ان سے اختلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میری والدہ کی گرفتاری کے پانچ سے چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور اُن کا نام لیتے ہوئے کہا شیریں مزاری کے ساتھ غلط ہو رہا ہے۔

ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پڑی ہوئی ہے۔

یاد رہےکہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو ملک گیر احتجاج میں سرکاری، نجی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملوں سمیت انہیں نقصان پہنچایا تھا جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 17 مئی کو پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کردیا گیا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

imran khan

shireen mazari

bushra bibi

imaan mazari