Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں

مسلم لیگ ق سمیت پوری قوم ہر قدم پر پاک فوج کے ساتھ ہے، چوہدری سرور
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 08:06pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

پاک فوج زندہ باد پاک فوج پائندہ باد یہ فلگ شگاف نعرے لگائے گئے مختلف شہروں میں نکالی گئی پاک فوج کے حق میں ریلیوں کے دوران۔ نہ صرف پاکستان بلکہ سمندر پار پاکستانیوں نے بھی آرمی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کیساتھ یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ق نے ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی ایف ٹین چوک سے شروع ہوئی اور مقررہ راستوں سے گزری۔ ریلی کا اختتامی پوائنٹ نیشنل پریس کلب تھا۔

ریلی سے خطاب میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور نے کہا کہ ہماری جماعت ہرقدم پر پاک فوج کےساتھ ہے، آج کی ریلی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہے، نوجوان اور خواتین فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، شہدا کی یاد گاریں جلانے سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتے ہیں، جنہوں نے یہ جرم کیا انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم کیو اہم رہنما صابر قائم خانی نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارے وقار پر حملہ ہوا، یہ حملہ کسی ایک ادارے پر نہیں عوام اور اداروں پر تھا۔

لاہور میں عوامی رکشہ یونین کے چئیرمین مجید غوری کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناح ہاؤوس حملے کی مذمت کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کے واقعات افسوسناک ہیں۔

کمالیہ میں ارشد تبسم کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادری نے ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

سکھرمیں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بچے بھی گھروں سے نکل آئے۔ مستقبل کے معماروں نے ہاتھوں میں بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

ہنگو میں بھی سول سوسائٹی اور عوام ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے۔ مقررین نے واضح کیا کہ سیکورٹی اداروں اور افواج کے خلاف پروپیگنڈہ نا قابل قبول ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی

لندن، ترکی، جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک اور ساؤتھ افریقہ میں پاکستان آرمی کے حق میں ریلیاں نکالی گئی۔ جس میں شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی سمیت فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی۔

شرکاء نے پاکستان آرمی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل جل کر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہئے۔

PDM

imran khan

PTI protest

Rally in favor of Pakistan Army