Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک کانفرنس سے کشمیر کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، بھارت کو غلط ثابت کریں گے، وزیر خارجہ

جمہوریت کے دعوے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 06:54pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد سے کشمیر کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، ہم بھارت کو غلط ثابت کریں گے۔

بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ دیگر وفود سے ملاقاتیں جب کہ آزاد کمشیر قانون ساز اسمبلی اور احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے۔

آزاد کشمیر آمد پر اراکین قانون ساز اسمبلی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جی 20 کا اجلاس سری نگر میں رکھھنے کا قدم اٹھایا ہے، اس وقت مجھے پارٹی نے یہاں آنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پرسوں آزاد کشمیری سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی جلسے کا انعقاد کریں گے، ایک کانفرنس کے انعقاد سے کشمیر کی آواز نہیں دبائی جاسکتی، لہٰذا ہم بھارت کو غلط ثابت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی ملک ایسا قدم اٹھاتا ہے تو اس کی اصل شکل سامنے آجاتی ہے، جمہوریت کے دعوے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کا اجلاس بلایا گیا تاہم چین، ترکیہ کے بعد مِصر اور اب سعودی عرب نے کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

azad kashmir

Indian occupied Kashmir

Bilawal Bhutto Zardari

ٰIndia

G20 Event