Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار کی بلڈوزر سیاست مسلمانوں کے خلاف نیا ہتھیار

کشمیر میں اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد املاک کو مسمار اور نذرِآتش کیا جا چکا ہے
شائع 21 مئ 2023 03:45pm

مودی سرکار نے کشمیروں کی آزداری کی جدوجہد کو دبانے کے لئے مسلمانوں کی املاک کو مسمار اور نذرآتش کرنے کا ہتھیار اپنا لیا۔

جموں و کشمیر پر قابض بھارتی افواج کی انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، وہیں مودی سرکار نے اب گھروں کی مسماری کو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لئے نیا ہتھکنڈا بنا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بلڈوزر سیاست کو مسلمانوں کے خلاف ایک نیا ہتھیار بنا لیا ہے، اور مقبوضہ کشمیر میں اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد املاک کو مسمار اور نذرِآتش کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 2500 سے زائد گھروں کو مسمار اور دکانوں کو نذرِ آتش کیا گیا، صرف 2020 میں فوجی آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 114 گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا، اور 4 جنوری 2022 کو حریت رہنما شبیر شاہ کے سرینگر میں واقع گھر کو غیر قانونی طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔

فروری میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ بلڈوزر بنانے والی عالمی کمپنیاں بھارت سے خرید و فروخت ترک کر دیں۔

کیا G-20 ممالک کے اراکین بھارت کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔

narendra moodi

Jammu and Kashmir