Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

زمان پارک میں دوبارہ پولیس چوکیاں قائم کردی گئیں

پولیس کا ٹرک ضروری سامان لے کر زمان پارک پہنچ گیا
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 05:44pm

پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کردیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب پولیس نے زمان پارک میں دوبارہ چوکیاں قائم کردی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کینال روڈ پر تجاوزات قائم ہونے کے باعث پولیس کی زمان پارک کی چوکیں ہٹا دی تھیں ہے تاہم اب عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر دوبارہ چوکیاں قائم کردی ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی دینا ہماری زمہ داری ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پکٹس بحال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک میں تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہونے بعد راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 3800 افراد گرفتار

پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار کیے گئے شرپسندوں کی تعداد 3800 ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، مزید افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں رات گئے بھی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق شرپسند عناصر کی پرتشدد کاروائیوں میں پنجاب بھر میں 162پولیس افسران اور اہلکارزخمی ہوئے۔ لاہور اور پنجاب پولیس کے زیر استعمال 97 سے زائد گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ، پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

zaman park

Zaman Park Operation

imran khan arrested

pti workers arrest