Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہائی پانیوالے پی ٹی آئی کارکنان جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار

رہا ہونیوالے تمام ملزمان کیخلاف دیگرتھانوں میں مقدمات درج ہیں
شائع 21 مئ 2023 12:39pm
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حمایتی کارکنان 15 مارچ 2023 کو لاہور میں ان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کر رہے ہیں تصویر: اے ایف پی/ فائل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حمایتی کارکنان 15 مارچ 2023 کو لاہور میں ان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران مزاحمت کر رہے ہیں تصویر: اے ایف پی/ فائل

فیصل آباد میں سینٹرل جیل سے عدالتی حکم پر رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی درخواست پر 123 کارکنان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری سینٹرل جیل کے باہر پہنچ گئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے تمام ملزمان کے خلاف شہر کے دیگر تھانوں میں بھی مختلف مقدمات درج ہیں اس کیے ان کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Faisalabad

Pakistan Tehreek Insaf