Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے،شیخ رشید

اللہ کو معلوم ہےمائنس کون ہونے جا رہا ہے اور کون پلس ہوگا، سابق وزیرداخلہ
شائع 21 مئ 2023 12:25pm

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو رہنما پارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں اُن کی حیثیت دُولہن اک رات کی سے زیاده نہیں، دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی، لیکن بکنے کا دھبہ کبھی نہیں مٹتا، نسلی اور اصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے، چٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے، لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے، جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا، شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں، معاشی حالات خوفناک ہوگئے ہیں، اسمبلی میں جانے اور نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کو علم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا، لیکن اب یہ ہو کر رہے گا، اسی ہفتے فیصلہ ہو یا اگلے ہفتے، جون میں چت یا پٹ ہو کر رہے گا، عدلیہ جیتے گی، بیشک چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر آڈیو لیک تحقیقات کمیشن بنالیں، آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا۔

PDM

Sheikh Rasheed

Supreme Court of Pakistan

Sheikh Rasheed Ahmed