Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں اربوں روپے کی بےقاعدگیوں کا انکشاف

ادویات کی خریداری من پسند کمپنیوں سے کی گئی، رپورٹ آڈیٹر جنرل
شائع 21 مئ 2023 11:42am

مالی سال 2018 سے 21 تک سندھ کے سرکاری اسپتالوں کیلیے ادویات کی خریداری میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔

سندھ کے سرکاری اسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری میں اربوں روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، اس حوالے سے آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2018 سے21 تک سرکاری اسپتالوں کیلیے ادویات کی خریداری میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں، اور سندھ کے سرکاری اسپتالوں کیلئے ٹیسٹنگ کے بغیر 4 ارب روپے کی ادویات خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے سروسز اسپتال کےایم ایس نے نجی اسپتال سے 13 کروڑ کی ادویات خریدی گئیں اور ادویات کی خریداری من پسند کمپنیوں سے کی گئی۔

Sindh government

Sindh Government Hospital

medical stores

medicines in hospital