Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سراج الحق

بلوچستان میں میں خون بہہ رہا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں توجہ نہیں دے رہیں، امیر جماعت
شائع 21 مئ 2023 11:04am

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، یہ صوبہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، لیکن معدنیات سے مالامال صوبہ سہولیات سے محروم ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار، تعلیم اور امن وامان کچھ بھی نہیں، صوبے میں ایک کلومیٹر بھی موٹروے نہیں، یہاں 10 سال میں کوئی سڑک یا کارخانہ نہیں بنا، صوبے میں خون بہہ رہا ہے، لوگ لاشیں دفنا دفنا کر تھک گئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں، اور عوام کے تحفظ فراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے، حکمران طبقہ صرف تنخواہیں اورمراعات لیتا ہے اور دفاتر میں چھپا ہوا ہے، مرکزی اورصوبائی حکومتیں مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، جماعت اسلامی بلوچستان کےحقوق کی لڑائی لڑے گی۔

امیر جماعت نے کہا کہ نئے حکمران اعلانات کرتے ہیں اور ناکام ہوکر چلے جاتے ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اور دانا لوگ پریشان ہیں، یہاں لوگوں کا جینا اورمرنا مشکل ہوگیا ہے، اس صوبے کے حالات کاذمہ دار کون ہے؟ کون ذمہ داری قبول کرے گا۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq