پاک فوج سے اظہار یکجہتی، مختلف شہروں میں ریلیاں
ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر دیر اور صوابی کے عوام گھروں سے نکلے اور وطن کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملتان میں شہریوں اور واسا ملازمین کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ حافظ آباد میں ایپکا کے زیراہتمام ملازمین نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایجوکیشن کمپلیکس سے ڈی سی آفس تک مارچ کیا۔
دیپال پور میں 9 مئی کے جلاو گھیراؤ کے شرمناک واقعات کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی انجمن تاجران دیپالپور کی جانب سے میونسپل کمیٹی سے مدینہ چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سکھرمیں سول سوسائٹی اور اسٹیپ فاؤنڈیشن کی جانب سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ کوٹ ڈیجی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ٹنڈوالہ یارمیں بھی استحکام پاکستان اور پاک فوج سے یکجہتی کے لئے لوگ گھروں سے نکلے۔
مختلف شہروں میں نکالی گئیں ریلیوں میں مختلف سیاسی جماعتوں، تاجر رہنماؤں ، وکلاء اور طلبا سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج زندہ باد کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
Comments are closed on this story.