Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

پاکستان میں منکی پوکس مقامی سطح پر پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وزارت صحت
شائع 20 مئ 2023 08:33pm
اب تک سعودیہ سے پاکستان آنے والے چار افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوچکی۔ فوٹو — فائل
اب تک سعودیہ سے پاکستان آنے والے چار افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوچکی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق مکہ سے اسلام آباد پہنچنے والی خاتون لیب ٹیکنیشن منکی پاکس کا شکار نکلی جنہیں پمز کے آئسولیشن وارڈ میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے 19 سالہ خاتون کے منکی پوکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق بھی اب تک سعودی عرب سے پاکستان آنے والے چار افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوچکی ہے، اسلام آباد آنے والے تین اور کراچی آنے والے ایک فرد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پوکس مقامی سطح پر پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

Ministry of Health

National Institute of Health

Monkey Pox