Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرٹیفیشل سویٹنرز کا استعمال نہ کریں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

اس کے مسلسل استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطس اور قلبی امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
شائع 20 مئ 2023 06:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مصنوعی سویٹینرز کے استعمال کے خلاف خبردار کر دیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق عالمی ادار صحت نے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے یا غیر متعدی امراض کے خطرے کو کم کرنے کے لیے مصنوعی مٹھاس کے استعمال کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا طویل مدتی استعمال غیر مؤثر ہے اور اس سے صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چینی کے یہ متبادل کسی کے جسم کی چربی کو کم کرنے کا کام نہیں کرتے، ایک سفارش میں کہا گیا ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطس، قلبی امراض اور بالغ افراد میں اموات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس سفارش کا اطلاق تمام لوگوں پر ہوتا ہے سوائے ان افراد کے جو پہلے سے موجود ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ سفارش دستیاب شواہد کے جائزے پر مبنی ہے اور یہ صحت مند غذا کے لیے ہدایات کے ایک سیٹ کا حصہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا اعلان پچھلے مطالعات سے متصادم ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ میٹھا کھانے سے صحت کے لیے کوئی فائدہ یا نقصان نہیں ہوتا۔

اس ضمن میں غذائی ماہر اور غذائیت کی معلم اسٹیفنی میک برنیٹ نے کہا کہ غذائیت کی تحقیق مسلسل تیار ہو رہی ہے اور نتائج کو مضبوط ڈیٹا کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔

میک برنیٹ کا کہنا تھا کہ عالنمی ادارہ صحت کی سفارش کسی بھی انفرادی ملک کی پالیسی کو براہ راست متاثر نہیں کرتا۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اس رہنمائی کو مدنظر رکھ سکتا ہے اور اپنے تحفظات کا تعین کر سکتا ہے لیکن ایسا کرنا بھی کوئی ذمہ داری نہیں۔

دوسری جانب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) نے اس ضمن میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر برائے غذائیت و خوراک کا کہنا ہے کہ لوگوں کو شکر کی مقدار کو کم کرنے کے دوسرے طریقوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے، نان شوگر میٹھے ضروری غذائی عوامل ہیں اور نہ ان کی کوئی غذائی قیمت ہے، لہٰذا لوگوں کو اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ابتدائی زندگی سے ہی خوراک کی مٹھاس کو مکمل طور پر کم کرنا چاہیے۔

United States

WHO

Artificial Sweeteners

FDA