Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کی وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں

بجٹ پلان آئندہ پیرتک مکمل کرنے کا امکان
شائع 20 مئ 2023 03:50pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی حکومت نے بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، بجٹ پلان آئندہ پیرتک مکمل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی اخراجات کا حجم 10ہزار 483 ارب روپے اور ایف بی آر محصولات کا ٹارگٹ 8200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال 7.56 ارب ڈالر قرضہ واپس کیے جانے کا امکان بھی یے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر میں قرضہ لینے کا ٹارگٹ آئی ایم ایف کے پیکیج کی مناسبت سے رکھا جائے گا، پی ایس ڈی پی کا حجم 800 ارب روپے سے زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے، نان ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ 2 ہزار396 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے بینکوں سے قرضہ لینے کا ہدف ایک ہزار 147 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، صوبوں کو 4 ہزار 853 ارب روپے ادائیگی کا ٹارگٹ رکھنے جبکہ بیرون ملک سے ایک ہزار 804 ارب روپے وصولی کا ہدف رکھا جائے گا، اس کے علاوہ 2 ہزار 180 ارب روپے نان بینک قرضے کا ٹارگٹ رکھنے کا امکان ہے۔

Federal govt

اسلام آباد

federal budget

budget 2023 24