Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے مظاہروں کی جعلی، غیرمتعلقہ منظرکشی کی گئی، رپورٹ

غیرملکی میڈیا کا اپنی رپورٹ میں انکشاف
شائع 20 مئ 2023 03:27pm
تصویر: - ٹوئٹر
تصویر: - ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد پاکستان بھرمیں مظاہرے شروع ہوئے تو سوشل بھی مظاہروں کی تصاویر بھرچکا ہے تھا۔

غیرملکی میڈیا ادارے ڈی ڈبلیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ آپ نے مظاہروں کی جو تصاویرسوشل میڈیا پر دیکھیں ان میں سے کچھ دُرست نہیں تھیں۔

ایک تصویرسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تنہا خاتون درجنوں پولیس اہلکاروں کا سامنا کرنے کے لئے کھڑی ہے، اس تصویر کو کثیرتعداد میں شئیر بھی کیا گیا ہے۔

مذکورہ تصویر اُس وقت وائرل ہوئی جب پی ٹی آئی کی ایک کارکن طیبہ راجہ پولیس سے مقابلہ کررہی تھیں، بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تصویر ایک ٹویٹر صارف نے بنائی ہے جس نے“@kursed“ اس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا جو ویڈیو پر مبنی تھی۔

دوسری ویڈیو

ایک ٹوئٹراکاؤنٹ نے ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں صارف کا کہنا ہے کہ کشمیر ہائی وے کے مقام پر اسلام آباد کی جانب خیبر پختونخواہ سے آنے والا بڑا ہجوم پولیس کی حٖفاظتی قطار کو توڑ کرداخل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں ہے دراصل یہ ویڈیو ہنڈوران کے تارکین وطن کی ہے یہ ان کا ایک گروپ ہے، ویڈیو جنوری2021 کی ہے آپ اس کی مکمل تفصیل ڈیلی میل کے اس مضمون میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

تیسری پوسٹ

تیسری پوسٹ میں دیکھایا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایک شخص مارا گیا، توعوام کی بڑی تعداد اس شخص کا مبینہ طور پر جنازے اٹھائے ہوئے ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کی رہائی ان شہیدوں کی قربانیاں ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوئٹ فواد خان دیرکی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس ویڈیوکا پی ٹی آئی کے احتجاج سے کوئی تعلق نہیں بلکہ پاکستان کے علاقے پاراچنار کی ہے جہاں فائرنگ سے چاراساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، آپ یہاں اس کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

Pakistan Tehreek Insaf

imran khan arrested