Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلی پنجاب نے مرد پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا

حملوں میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 20 مئ 2023 12:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مرد پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں، فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔

محسن نقوی نے مرد پولیس اہلکاروں کو خواتین کی حراست سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جائے کہ گرفتار خواتین کو خواتین پولیس اسٹیشن میں ہی رکھا جائے، انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی ) کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

lahore

mohsin naqvi

Caretaker Punjab Chief Minister

pti women arrest

politics may 20 2023

male police

lady police