Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا اداکار رنویر سنگھ ’ڈان‘ بننے والے ہیں ؟

فلمساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ کے اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں
شائع 19 مئ 2023 11:52pm

بالی وڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ کے اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی اداکار رنویر سنگھ کو شاہ رخ خان کے آئیکونک رول کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور وہ ہمیں ’ڈان 3‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب بھی یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پٹھان اداکار ’ڈان‘ سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’ڈان 3‘ پروجیکٹ پر فرحان اختر، رتیش سدھوانی اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل گفتگو ہوئی لیکن بالی وڈ کنگ نے فرنچائز میں دوبارہ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

رنویر سنگھ اس سے قبل ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’گُلی بوائے‘جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔

Ranveer Singh

Don 3