Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا، وزیراعظم

9 مئی کے بارے میں جتنا سوچتا ہوں اتنا غصے میں اضافہ ہوتا ہے، وزیراعظم
شائع 19 مئ 2023 10:02pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا، اس کو شاید اندازہ نہیں تھا کہ نظریہ پاکستان اس کے ناپاک عزائم سے کہیں توانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کے شرمناک، المناک اور افسوسناک واقعات کے بعد سے ان کے منفی اثرات و مضمرات کے بارے سوچ رہا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اس سیاہ دن کے بارے میں جتنا سوچتا ہوں اتنا ہی میرے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کہ ہم پاکستان کے نظریے کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں۔ عوام کو تقسیم کرنے کے بعد عمران نیازی ریاستی اداروں کی تحقیر کی کوشش میں مگن ہوگیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کی حکومت کے حصول کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئیں، تو وہ اپنے نفرت انگیز بیانیے اور بلوائیوں کے جتھوں سے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہو گیا، لیکن اسے شاید اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ نظریہ پاکستان اس کے ناپاک اور خود غرضی سے بھرپور عزائم سے کہیں معتبر اور توانا ہے، اسے ضرور ناکامی کا سامنا ہوگا۔

Shehbaz Sharif

imran khan

jinah house attack