Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فوربز کی فہرست میں شامل 30 سال سے کم عمر پاکستانی نوجوان کون ہیں؟

فہرست میں 4 پاکستانی لڑکے اور ایک لڑکی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں
شائع 19 مئ 2023 08:43pm

فوربز میگزین کی جانب سے جاری کردہ ’30 انڈر 30 ایشیا‘یعنی 30 سال سے کم عمر کے باصلاحیت نوجوانوں کی فہرست میں پانچ پاکستانیوں نے اپنی جگہ بنالی ۔

اس فہرست میں فنکاروں، کھلاڑیوں، سائنسدانوں، کاروباری افراد، کھیلوں اور موسیقاروں، گلوکاروں اور بہت سے ایسے لوگوں کو نمایاں کیا گیا ہے جن کی صلاحیتوں کو اپنے اپنے شعبوں میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پہچانا جاتا ہے۔

اس فہرست میں مصر، ملائیشیا، جنوبی کوریا، لبنان، بنگلہ دیش اور بھارت کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، ساتھ ہی مذکورہ فہرست میں 4 پاکستانی لڑکے اور ایک لڑکی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

فہرست میں شامل پاکستانیوں میں ملٹی میڈیا ویژول ٹیک آرٹسٹ عائشہ مبارک علی، اسکرین رائٹر اعظم محمود، ’کال پے‘ نامی اسٹارٹ اپ کے شریک بانی حسن اور اسلام اور’بائیو نکس’کے بانی انس نیاز شامل ہیں۔

عائشہ مبارک علی

عائشہ مبارک علی ایک فائن آرٹسٹ، ویژول آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیم میں کام کرتی ہیں۔

وہ پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کیا، جولائی 2022 میں ان کا آرٹ ورک میلتھ 2 کے لیے اسپیس ایکس کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا۔

عائشہ نے تھری ڈی ماڈلنگ اور دھاتوں کا استعمال کر کے فیوژن آرٹ بھی تخلیق کیا، ان کی فیوژن آرٹ پریکٹس کو فوربز مڈل ایسٹ، ای 27، ہیلو اور گرازیا جیسے نامور میگزینز میں بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

شہریار حسن اور ولید امجد اسلام

شہریار حسن اور ولید امجداسلام اپنے نئے اسٹارٹ اپ کال پے کے شریک بانی ہیں، اس اسٹارٹ اپ کا مقصد ملک کی مسلم آبادی تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

کال پے 2021 میں لانچ کیا گیا تھا، یہ ایک مالیاتی کمپنی ہے جو پاکستانی شرعیت کے مطابق لوگوں کو قرضہ فراہم کرتی ہے۔

انس نیاز

کراچی سے تعلق رکھنے والے انس نیاز نے بائیو نکس نامی ایک سماجی ادارہ 2016 میں قائم کیا جو کم لاگت کے بایونک یا مصنوعی بازو تیار کرتے ہیں، یہ تھری ڈی پرنٹ شدہ مصنوعی آلات ضرورت کے تحت بنائی گئی ہیں اور ان میں سینسرز اور سافٹ ویئر موجود ہیں۔

انس نیازی نے کراچی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے میکیٹرونکس، روبوٹکس اور آٹومیشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اعظم محمود

کراچی سے تعلق رکھنے والے اعظم محمود لکھاری ہیں، وہ ڈراما سیریز ’کوئر ایز فولک‘کے اسٹوڑی ایڈیٹر ہیں گولڈن گلوب جیتنے والے اداکار ریمی یوسف کے ساتھ اپنے نئے شو ’رامی‘ میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مزاح کا عنصر شامل کرکے حساس موضوعات کو اپنی تحریروں کا حصہ بنایا ہے۔

Forbes

30 under 30 Asia