Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احد رضا میر 2 سال کے بعد شیکسپیئر کے ڈرامہ کیلئے تیار

ابتدائی طور پر یہ ڈرامہ اکتوبر 2020 میں دکھایاجانا تھا
شائع 19 مئ 2023 08:11pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر 2 سال انتظار کے بعد شیکسپیئر کے شہرہ آفاق ڈرامے ہیملٹ میں اداکاری کیلیے تیار ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ ڈرامہ اکتوبر 2020 میں دکھایاجانا تھا لیکن کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، اب اداکار نے اپنے شو کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو اپنے اسٹیج ڈرامے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھاکہ تقریباً 2 سال کی تاخیر کے بعد میں آخر کار اس شو کا اعلان کرنے کے لیے پرجوش ہوں، آپ مجھے اسٹیج جی ٹی اے پر دیکھ سکیں گے ۔

کینیڈا میں 12 سے 18 اکتوبر تک ہیملٹ کے 5 عوامی شوز ہوں گے۔

Ahad Raza Mir