Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ بچہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہے، امتابھ بچن غلطی کر بیٹھے

پاکستانی گلوکاروں نے بالی ووڈ اداکار کی تصحیح کردی
شائع 19 مئ 2023 07:58pm

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پاکستانی بچے کی ویڈیو کو بھارتی ویڈیو سمجھ کر شیئر کربیٹھے۔

گزشتہ دنوں امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک کمسن بچہ مہارت سے بیٹنگ کررہا تھا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں لکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے لیکن امتابھ بچن یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ بچہ بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہے۔

تاہم بالی ووڈ اداکار پاکستانی بچے کو بھارتی بچہ قرار دے کر غلطی کربیٹھے جس کی تصحیح کیلئے پاکستانی گلوکار و اداکار دونوں ہی سامنے آگئے۔

اداکار گوہر ممتاز نے امیتابھ بچن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں واضح کیا کہ یہ بچہ پاکستان سے ہے، اس بچے کی ویڈیو کو کچھ عرصہ پہلے ایک پاکستانی پیچ پر ان ہی کی آئی ڈی کے ذریعے دیکھا تھا لیکن اگر ہم ایک دوسرے کے ملکوں میں کھیلنے کیلئے راضی ہوجائیں تو کرکٹ کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے،اس کے علاوہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔

بعدازاں گلوکار عاصم اظہر نے بھی بالی وڈ اداکار کی ویڈیو پر تبصرہ کیا اور انہیں بتایا کہ ڈیئر سر میں پاکستان سے آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، جیسا کہ میرے دوست گوہر ممتاز واضح کرچکے ہیں کہ یہ بچہ پاکستان کا ہے لیکن آپ اس جگہ بالکل صحیح ہیں اور دونوں ملکوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، اگر ہم ماضی کے دنوں میں پیچھے جائیں جہاں دونوں ملکوں کے اسٹارز ہمیں ایک دوسرے کے سامنے کھیلتے ہوئے ملتے تھے۔

Asim Azhar

Amitabh Bachchan